اہم خبریں

ہفتے کے روز ملک بھر میں احتجاج ، بانی پی ٹی آئی کا پیغام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شیر افضل مروت بے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو جیل سے پیغام دیا ہے،ہم ہفتے کے روز پورے ملک میں احتجاج کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے،اسلام آباد کے احتجاج کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے،ایف نائن پارک سے

مزید پڑھیں :عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے روک دیا

نیشنل پریس کلب تک احتجاج کیا جائے گا، ملک بھر میں ہونے والی دھاندلی پوری دنیا کو دکھایا جا ئےگا، ادھر دوسری جانب اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں سے ملاقات کررہاہوں،ہم چاہتے ہیں ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں،ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی ہو،ہم ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کریں گے،

مزید پڑھیں :نصاب سے پاکستان سٹیڈیز ختم کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا،نگران وزیراطلاعات

ہم نے ملک میں قانون وآئین کے مطابق اپنی جدوجہد رکھنی ہے،ہمار احتجاج پرامن ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ہمراہ دعگر جماعتوں کو بھی الیکشن پر تحفطات ہیں،ان میں مولانا فضل الرحمان پیش پیش ہیں،انہون نے یہاں تک کہا کہ وہ کو ئی بھی حکومتی عہدہ قبول نہیں کریں گے جبکہ عوام بھی انتخابی نتائج کے نحولے سے عدم تحفط کا شکار ہے

متعلقہ خبریں