اہم خبریں

جوڈیشل کونسل اجلاس، جسٹس نعیم اختر افغان بطو ر جج سپریم کورٹ تعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں ججز تقرری معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا،  سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دیدی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی متفقہ منظور بھی دیدی۔جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردیا۔

ایک روز قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌پرویز الٰہی اور بزدار کی باقیات بھی اختتام پذیر ہوں گی، عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں