اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعیت علمائے اسلام ان ایکشن ، طَبلِ جنگ کا اعلان کر دیا، انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج سے تحریک ، سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ آج ہوگا،تحریک کے متعلق پہلا باضابطہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا ، حافظ حمداللہ نے کہاشیر اور تیر کے درمیان یہ شادی
مزید پڑھیں :جے یو آئی نے دھرنا شیڈول جاری کر دیا
تیسری قوت نے زبردستی کروائی ،بلاول بھٹو سے پوچھ لیں وہ اس سیاسی شادی پر خوش نہیں، معاہدہ تو یہ ہونا تھا کہ بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کیسے کریں گے، وہاں بدقسمتی سے اقتدار اور کرسیوں کی تقسیم کی بات کی جا رہی تھی















