اسلام آباد(نیوزڈیسک) اڈیالہ جیل انتظامیہ کا سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل منتقلی سے انکار ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت۔
جیل حکام نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا۔سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے جیل منتقل نہیں کرسکتےکیونکہ جیل میں پہلے ہی جگہ بہت کم جس میں 250 خواتین قیدی موجود ہیں۔چیف کمشنر اسلام آباد نے ابھی تک اپنا جواب جمع نہیں کروایا۔
سرکاری وکیل نے جواب دینے کیلئے وقت دینے کی استدعا کردی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی ۔