ملکہ کوہسارمیں برفباری کاسلسلہ شرو ع

مری ( اے بی این نیوز  )ملکہ کوہسارمیں برفباری کاسلسلہ شرو ع ، مری میں آئندہ 24گھنٹوں تک مزیدبرفباری کاامکان ہے ،سیا حوں نے مری کا رخ  کر لیا ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کیساتھ پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلم ، جہلم ویلی ، حویلی، پونچھ، گنگا چوٹی سمیت مختلف پہاڑوں پر ڈیڑھ انچ سے زائد برفباری پڑ چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مظفر آباد، دیامر، چلاس اور چمن سمیت ملک کے مختلف

مزید پڑھیں :مری، گلیات اور پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات پر مزید بارش، برفباری کا امکان

علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان کمشنر راولپنڈی کے مطابق مری میں آندھی اور بارش سے پیدا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنرمری کوضروری انتظامات کی ہدایات دے دی ہیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری جاری ہے، وادی نیلم جہلم میں شدید برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سےٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے، سوات، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے

موسم مزید سرد ہوگیا۔ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش اوربالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہورہی ہے ، تفریحی مقام شوگران میں 2 انچ اورناران میں 4 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ بارش برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی اور شیلا باغ سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔جبکہ کراچی میں بوندا باندی، تیزہوائیں چلنے جبکہ پنجاب میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔