اسلام آباد(اے بی این نیوز)مہنگائی سے تنگ عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی فی یونٹ 7 روپے 13 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
بجلی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ لیا،صارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کااضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 23 فروری کرے گا۔ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار ،سلطان الانہ اور محمد جہانزیب کے درمیان وزارت خزانہ کیلئے دوڑ شروع
ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے،فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔















