لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے
مزید پڑھیں:تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے پر متفق
انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، انہوں نے 9 مئی سے کوئی سبق نہیں سیکھا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ باہر سے ملک کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، انہوں نے 9 مئی سے کوئی سبق نہیں سیکھا،
انکی سازش اور ملک دشمن مہم رکنے کا نام نہیں لے رہی،ملک احمد خان نے کہا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان سی صورتحال بنائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، یہ حکومت میں ہوں تب بھی انتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے۔
ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 2014 ء کے دھرنے کے پیچھے بھی انتخابی دھاندلی کو جواز بنایا گیا، کہا گیا الیکشن ٹربیونل کی کوئی ضرورت نہیں بس 4 حلقے کھول دیں، پھر 35 پنکچر پر بھی صدرعارف علوی کی جانب سے معافی مانگی گئی۔انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن
پراسس سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، کمشنرراولپنڈی آر او ہیں نہ ہی ڈی آر او نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ کل کی صورتحال کے بعد خوفناک مہم شروع کی گئی، یہ لوگ اپنی انتشاری
مہم سے بعض نہیں آرہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو بھی افواج پاکستان کے خلاف مہم چلائی، 9 مئی کے دن ایئربیس پر حملے ہوئے، ایمبولینسز تک جلائی گئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت کیا دیکھ رہی ہے کس چیز کا انتظار ہے، ایک شخص کے کردار سے متعلق آپ کو پہلے سے پتہ ہے۔