اہم خبریں

لسبیلہ اور مہمند میں ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق

لسبیلہ ( نیوز ڈیسک ) لسبیلہ اور مہمند میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائے کنڈے واری
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ جو کہ کراچی سے گوادر جارہی تھی اور دوسری کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی کہ تصادم ہوگیا،

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائیگا۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا،

جسکے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ایک شدید زخمی ہوا،ریسیکو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو غلنئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں