اہم خبریں

کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی۔
مزید پڑھیں:کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین شریک ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب

بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامئے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی

جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کرینگے جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہونگے۔کمیٹی راولپنڈی کے ضلعی ریٹرننگ افسران اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کر کے 3 دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریگی۔کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد
کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کاروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ عام انتخابات میں ان کی نگرانی میں دھاندلی ہوئی

اور وہ ہارے ہوئے امیدواروں کو50 ،50، ہزار کی سبقت سے جیت دلوائی۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ مجھے کچہری چوک پر سرعام پھانسی دی جائے۔دریں اثنا نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے قوم کے سامنے تمام حقائق لانے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں