اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ن لیگ نے وفاق اور پنجاب دونوں میں مخلوط حکومت بنانےکیلئے عام انتخابات میں پنجاب سے جیتنے والے آزاد اراکین
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے کل ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دیدی
اسمبلی سے رابطے تیز کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی، نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز نوانی (پی پی 90) اور امیر عنایت (پی پی 92، بھکر) اور رانا عبدالمنان (پی پی 272، مظفرگڑھ) نے پارٹی قیادت سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ن لیگ اب تک 16 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی جو کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نہیں تھے اور 4 ارکان قومی اسمبلی کو ساتھ ملانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ غیرسرکاری انتخابی نتائج کے مطابق ن لیگ کے پاس قومی اسمبلی کی 79 اور پنجاب اسمبلی میں
137 نشستیں ہیں، 16 آزاد اراکین اسمبلی کی شمولیت سے صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں کی تعداد 153 ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا ہدف اتنے آزاد اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانا ہے تاکہ پیپلزپارٹی پر زیادہ انحصار نہ کیا جائے ،
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے 4 منتخب ارکان صوبائی اسمبلی جن میں سے 3 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تھے کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔رہنما آئی پی پی جہانگیر خان ترین کے مستعفی ہونیکے
بعد اب پارٹی کے معاملات علیم خان دیکھ رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سے 15 منتخب ارکان صوبائی اسمبلی کا ایک اور گروپ جلد ہی آئی پی پی میں شامل ہو جائیں گے جو ان کی ساتھ رابطے میں ہیں۔