اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی اور پنجاب حکومت میں کون کون شامل ہوگا نام سامنے آگئے ،وفاق میں 25 رکنی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے،اسحاق ڈار ، ایاز صاد ق ، خواجہ اصف ، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب کابینہ میں شامل ہو نگےعطاتارڑ ، حنیف عباسی ، ریاض الحق جج ، بلال اظہر کیانی کو وزارت ملنے کا امکان ،ن لیگ کے اتحادی خالد مقبول صدیقی ،ڈاکٹر فاروق ستار ،مصطفی کمال شامل،امین الحق ،
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے سیاسی بازی پلٹ دی ، وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کا اعلان
خواجہ اظہار الحسن کے نام بھی وفاقی وزرا کیلئے شامل،،نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ کے ناموں پر بھی مشاورت ،، ملک احمد خان ، مجتبی شجا ع الرحمان ، خواجہ سلمان رفیق کابینہ میں شامل،خواجہ عمران نظیر اور رانا سکندر حیات مریم نواز کی کابینہ کا حصہ ہوں گے ،،مسلم لیگ ق کے چودھری شافع حسین کا نام بھی پنجاب کابینہ کیلئے فائنل،سلمہ بٹ ،عظمی بخاری ، ثانیہ عاشق اور حنا پرویز بٹ بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہوں گی، قائد حزب اختلاف کے ناموں پر بھی غور شروع کر دیا گیا،بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے ناموں پر غور ، علیمہ خان اورشیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے سرگرم ہو گئیں ،اپوزیشن لیڈر کے ناموں کا حتمی فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔