اہم خبریں

بلاول وزارت عظمیٰ کے امیدوار سے دستبردار

لاہور ( اے بی این نیوز   )بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کھپے کانعرہ لگانے کا وقت آگیا ہے، میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں، پیپلزپارٹی ن لیگ کی کابینہ میں شامل ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتی،مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار کو ووٹ دیں گے،ہم احتجاج کے ساتھ الیکشن کے نتائج کو قبول کریں گے،سیاسی بحران سے بچنے کیلئےپارٹی کمیٹی بنائی ہے،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی وزارت نہیں لیں گے،اگر حمایت نہیں کرتے

مزید پڑھیں :بلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے تو اپوزیشن لیڈر بنیں،پی پی رہنمائوں کی تجویز

تو پھر دوبارہ انتخابات کی طرف جانا پڑے گا،مسلم لیگ ن نے ہمیں دعوت دی کہ ہمارا ساتھ دیں،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی وزارت نہیں لیں گے،
اگر حمایت نہیں کرتے تو پھر دوبارہ انتخابات کی طرف جانا پڑے گا،مسلم لیگ ن نے ہمیں دعوت دی کہ ہمارا ساتھ دیں، سی ای سی اراکین نے ن لیگ کے حوالے سے کافی اعتراضات کا اظہار کیا،سب کو واضح اکثریت کی امید تھی لیکن کسی کو نہیں ملا،کوئی جماعت اس پوزیشن میں نہیں کہ اکیلے حکومت بنائے،تمام تر اعتراضات کو دور کیاجائے تاکہ آنے والےالیکشن میں کوئی اعتراض نہ کرے،پی ٹی آئی کے فیصلے جمہوریت کیخلاف ہیں،میری خواہش ہے

 

کہ صدر آصف علی زرداری ملک کےصدر بنیں،پارٹی فیصلہ کرے گی کہ وزیراعظم کیلئے امیدوار کون ہوگا،کرسی کی بات نہیں ،ملک کی بہتری کیلئے سوچنا چاہیے،
پی ٹی آئی کو چاہیے ملک کیلئے سوچے نہ کہ ذات کیلئے،ہم کب تک نفرت کی سیاست کو جاری رکھیں گے؟ ،الیکشن کمپین میں اگر مخالفین کے خلاف باتیں نہ کریں تو کیا ان کیلئےتالیاں بجائیں؟،میں اگر اپنے لیے سوچتا تو آرام سے بیٹھ جاتا لیکن قوم کی بہتری کیلئے سوچتاہوں۔

 

پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت پنجاب سے نکالاگیا،عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کے مسائل حل کیے جائیں گے،ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھانانہیں چاہتے ،اعتراضات میں یہ بھی شامل ہوگا کہ ایم کیوایم کو 18سیٹیں کیسے ملیں،ہمیں مسئلہ سیٹوں سے نہیں ،کراچی میں دہشتگردی نہیں کرنے دیں گے،کوئی بھی ہو انتشار پھیلائے گا تو ہم انکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں