اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی نے سیاست کا رخ پلٹ دیا،مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ کے پی میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے ساتھ اتحاد کیا جائیگا،پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قومی اسملی میں ہماری 180 نشستیں ہیں۔انہوں نے مزید جکہا عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں۔
مزید پڑھیں :ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا بڑا فیصلہ،تھری ایم پی او نظربندی کیخلاف سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
مستحکم معیشت کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ عمران خان نے ن لیگ اور پی پی سے بات کرنے سے منع کیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر جماعتوں سے رابطے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان نے مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ذمہ داری دی ہے،قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے جنرل نشستوں پر کامیاب 134 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 101 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 90 سے زائد کو تحریکِ انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ تا حال ا لیکشن کمیشن نے 264 نشستوں کے عبوری نتائج کا اعلانکیا ہے اس اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 75، پیپلز پارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، جمعیت علماء اسلام چار، مسلم لیگ (ق) تین، استحکامِ پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے دو، دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ ضیا، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔