اہم خبریں

رابطے جاری ، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت بنانےکیلئےبھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:آزاد امیدوروں کے کہیں جانے کا ڈر نہیں ،زلفی بخاری

ذرائع کے مطابق دونوں فریق بہت محتاط انداز اپناتے ہوئے بات چیت کر رہے ہیں کہ حکومت سازی کا معاہدہ کیسے طے پائیگا۔لاہور اور اسلام آباد میں آج کا دن مصروف ہوگا کیونکہ رہنما پیپلزپارٹی آصف علی زرداری آج اپنے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے

بات چیت کرنے کیلئے اہم ملاقاتیں کرینگے، بتایا جارہا ہے کہ سیاسی طور پر راغب کرنے کیلئے صدرمملکت کے عہدے کی بھی پیشکش کی جارہی ہے۔دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ن لیگ کی دعوت پر الیکشن کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیلئے لاہور پہنچ چکا ہے۔

انتخابات کے ایک دن بعد ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے اپنے بھائی، سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو حکومت سازی پر مشاورت شروع کرنے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطہ کرنیکی ذمہ داری سونپ دی،اور پی ڈی ایم کی طرز پر حکومت بنائے جانے کا عندیہ دیا۔

متعلقہ خبریں