اہم خبریں

پیپلز پارٹی نے لاہور میں الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دئیے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پیپلز پارٹی نے لاہور میں الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دئیے ، شیری رحمان کہتی ہیں نتیجہ اچانک تبدیل ہوا ، لاہور میں بلاول بھٹو کےووٹ غائب کر لئے گئے ، ریکارڈ پر رکھنا چاہتی ہوں 87پولنگ سٹیشن کے بعد رزلٹ روک دیا، الیکشن کے رزلٹ میں تاخیر کا مطلب ہمیں اچھے سے پتہ ہے ،

مزید پڑھیں :انتخابی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن

ایپ بند ہونے پر ہم فوری الیکشن کمیشن پہنچے ،ہمیں دروازہ کھولنا اور کھلوانا بھی آتا ہے ، 337پولنگ سٹیشن کے نتائج ہمارے پاس تھے 87باقی تھے تو کہا گیا باہر چلےجائیں ،، الیکشن کی شفافیت پر سوال تو اٹھے گا،ہم بند کمروں میں فیصلے کرنے والوں تک پہنچ نہیں رہے،این اے 127میں جو ہوا وہ قابل غور ہے

متعلقہ خبریں