اسلام آباد(اے بی این نیوز) الیکشن 2024 کیلئے پاکستان بھر میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی موبائل سروس معطل کردی ۔ موبائل وانٹرنیٹ سروس بند ہوتے ہی عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔
انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث صارفین کو ووٹ کی پرچی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا،شہریوں کو موبائل ایپ کے ذریعے پولنگ سٹیشن ڈھونڈنے میں دشواری کا بھی سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:موبائل سروس معطل، رابطوں کا فقدان،اکثریتی حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔