اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عام انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ملک بھر میں 90000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے 9 گھنٹے جاری رہے گی۔لاہور، کراچی،
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پولنگ سے چند گھنٹے قبل کریش کرگئی
پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں شہریوں کو لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے صبح 8 بجے پولنگ اسٹیشنز پر جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ای سی پی یا کسی دوسرے عہدیدار نے پولنگ کے وقت میں توسیع کے حوالے سے کسی خبر کا اعلان نہیں کیا۔اپنے حلقے کے لیے پولنگ کے اوقات میں کسی قسم کی تبدیلی جاننے کے لیےالیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔ کمیشن نے انتخابی عملے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں پولنگ کے وقت کو یقینی بنائیں۔















