اہم خبریں

جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے،
مزید پڑھیں: جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظکیلئے پرعزم ہے، جسکی ضمانت اپنے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے گزشتہ

روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تنظیم سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کیخلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور حکام پر زور دیتی ہے کہ وہ بامعنی جمہوری عمل کیلئے ضروری بنیادی آزادی کو برقرار رکھیں،ووٹنگ سے قبل سیاسی جماعتوں کے ارکان کیخلاف تشدد کے کم از کم 24 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے حکام سے اپیل کی تھی کہ وہ مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کو یقینی بنائیں اور جمہوری عمل کیلئے دوبارہ عزم کریں، ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ انتخابی قوانین کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد کیلئے

سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام منصفانہ ٹرائل اور مناسب طریقہ کار فراہم کرتا ہے،انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں قانونی حل موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں