اہم خبریں

کوئٹہ، پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ

کوئٹہ ( اے بی این نیوز ) انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے، انتخابی امیدواروں اور ان کے انتخابی دفاتر پر حملوں نے سکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں ۔ آج بھی کوئٹہ میں گورنمنٹ اسکول سریاب کلی احمد خان زکی پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں :پشاور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 5 اہلکار اور 3 شہری زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹا ، تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ گزشتہ روز بھی مستونگ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو باہر پھٹا ، دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں