ڈیرہ اسماعیل خان ( اے بی این نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے
مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے
،شہید ہونیوالوں میں ایلیٹ فورس کے 6 اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی
جسکے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس فورس بھی اضافی نفری لے کر موجود ہے
،حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائیگی،حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔