اہم خبریں

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

کراچی( اے بی این نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبےکیساتھ منایا جا رہا ہے
مزید پڑھیں:دعوے غلط، الیکشن ہونےجارہےہیں،وزیراعظم

،اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا ،جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کرینگی،یوم یکجہتی کشمیر پر نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں

اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے،انہوں نے کہا پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ آج کے دن ہم گزشتہ 76 برسوں میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت اسٹیٹ بینک سے اسمبلی ہال تک کشمیر و فلسطین مارچ کیا جائیگا ،جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کرینگے۔

متعلقہ خبریں