اسلام آباد (اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم انتخابات میں التواچاہتےہیں،لوگوں کےدعوے غلط ثابت ہوئےالیکشن ہورہے ہیں،دہشت گردی کی لہرکوبھی لوگ سازش سےجوڑرہےتھے،ہمیں جوآئینی ذمہ داری دی گئی وہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہی ہے،کبھی ایسی بات نہیں کہ جس سے انتخابات کےانعقادپرشک ہو،خوشی ہورہی ہے
مزید پڑھیں :پورےنظام عدل پرسنگین الزامات ہیں، ہمیں رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی،وزیر اعظم
کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کررہاہوں،میرے وقت کےدوران جوکچھ ہوااس کی ذمہ داری لیتاہوں،کچھ جماعتوں،افرادکولیول پلیئنگ فیلڈکےحوالےسےشکایت ر،ہماری جمہوری تار یخ زیادہ پرانی نہیں اس میں کچھ خامیاں ہیں،جمہوریت کےسفرمیں جوکچھ خامیاں ہیں وقت کے ساتھ دورہونگی،دہشت گردی پرکہاگیاکہ شایدریاست کواس کوجوازبناکرالیکشن ملتوی کرےگی،الیکشن ملتوی نہیں ہوئے،الیکشن ہونےجارہےہیں،دعوےغلط ثابت ہوئے،دہشت گردی کی لہرکوسیاسی تناظرمیں نہیں دیکھناچاہیے،دہشت گردی کےمسئلے کوانتہائی سنجیدگی سےدیکھناچاہیے،سیکیورٹی فورسز،پولیس دہشت گردی کےچیلنج کاسامناکررہی ہیں۔