اہم خبریں

خیبر پختونخوا کے تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کرنے کااعلان

پشاور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتقال کے باعث خیبر پختونخوا کے تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتقال کے باعث خیبر پختونخوا کے تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کر دئیے
مزید پڑھیں:پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آگاہی انسداد منشیات مہم
۔باجوڑ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22کے امیدوار ریحان زیب جاں بحق ہوگئے تھے۔آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8اور پی کے 22کے ریٹرننگ آفیسرز نے الگ الگ نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں حلقوں پر انتخابات ملتوی کر دئیے ہیں۔

کوہاٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91سے امیدوار عصمت اللہ خٹک دو روز قبل انتقال کرگئے تھے۔ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے اور وہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار تھے ریٹرننگ آفیسر عرفان اللہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پی کے91 سے عصمت اللہ خٹک 30 جنوری کو انتقال کرگئے تھے۔یاد رہے کہ امیدواروں کے انتقال کے باعث خیبر پختونخوا کے تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں