Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

برفباری، مری کو کلیئر کر دیا گیا،سڑکیں صاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )مری کی تما م سڑکوں سے برف صاف کر دی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 4 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں،برف باری کے بعد تقریباً 1800گاڑیاں شہر سے باہر نکلیں،ٹریفک کو صورت حال کے مطابق بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا،شدید برف باری میں انتظامیہ نے پوری تندہی سے فرائض

سرانجام دیئے،متعلقہ افسران خود فیلڈ میں رہ کر انتظامی ٹیم کو لیڈ کرتے رہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں برفباری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے،سیاحوں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں ایڈونچرز سے گریز کریں،سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں ،دیگر صوبوں سے آنے والے موسم کو مد نظر رکھ کر سفر پر نکلیں،ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے ۔

ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔ مقامی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔