اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکے تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،الیکشن کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وزارت تعلیم نے جاری کیا،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا بھی عام انتخابات کیلئے تعطیلات کا اعلامیہ جاری ،
تینوں صوبوں میں تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے،، اعلامیے کے مطابق عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن سکولوں کے احاطے میں قائم کیے گئے ہیں ، اساتذہ بھی 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مصروف عمل ہوں گے ،وفاقی دارالحکومت بھی تمام تعلیمی ادارے 6 سے نو فروری تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر چکا















