سیالکوٹ(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے لوگ بہادر اور وفادار ہیں، سب کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔سیالکوٹ سے لاہورتک ٹرین سروس شروع کرینگے،آج عوامی سمندر گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کا ہوگا، آج سیالکوٹ والوں نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا، سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے، سیالکوٹ کا نام پورے برصغیر میں گونجتا ہے، میرے خواجہ آصف سے تعلق کو55سال ہوگئے، خواجہ آصف میرے ساتھ کالج میں پڑھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور میں نے ایک ساتھ گریجویشن کیا، خواجہ آصف کے والد مہینے میں ایک بار مجھ سے ضرور ملتے تھے، سیالکوٹ کا سب سے بڑا باوفا شخص خواجہ آصف ہے۔انہوں نے کہاکہ برسرِ اقتدار آکر ترقی کا پہیا دوبارہ چلائیں گے، ایک سیاسی مہربان جلسوں میں کبھی کسان کارڈ کبھی مزدورکارڈ دکھاتا ہے۔















