اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم اور طا ہر صا دق کو بھی ا لیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریما رکس دیئے الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے، الیکشن کے بنیادی حق سے محروم کرکے امیدوارکو سزا دی جارہی ہے ، جسٹس اطہر من اللہ نے ریما رکس دیئے، الیکشن کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،پی ٹی آئی رہنما طاہر صا دق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا
