اہم خبریں

کون کون سے حساس پولنگ اسٹیشن ؟ڈیٹاتیار

اسلام آباد ( اےبی این نیوز   )عام انتخابات،اسلام آباد کے حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا تیا ر کر لیا گیا،مجموعی طور پر اسلام آباد کے تین حلقوں میں 990 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے ،تین حلقوں میں 78 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دےدیا گیا،،حساس پولنگ اسٹیشنز تین کیٹگریز میں شامل ،،17 حساس پولنگ اسٹیشنز کیٹگری اے میں، 28 کیٹگری بی اور 33 حساس پولنگ اسٹیشنز کیٹگری سی رکھے گئے ہیں،،اسپیشل برانچ نے حساس پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ سیکورٹی پلان کیلئے پولیس کو ارسال کر دی،اسلا م آ با د پو لیس نے الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی،، ،تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،،اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کے لیے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لی جائیں گی۔ ،،حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں