اہم خبریں

الیکشن کمیشن کی بلےکانشان بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت شروع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میںچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےبلے کا نشان بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت شروع کردی۔، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان اور قانونی ٹیم کمرہ عدالت میں موجود، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، وکیل حامد خان، وکیل شعیب شاہین بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔اس کےعلاوہ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کو بلے کاانتخابی نشان جاری کیا جائے۔

متعلقہ خبریں