اہم خبریں

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف سماعت آج ہوگی۔ سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کرئے گا۔یہ صدارتی ریفرنس 2011 میں سابق صدر آصف علی زرداری نے دائر کیا تھا۔ لاجر بیچ میں چیف جسٹس سمیت جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، ججز میں جسٹس سردار طارق مسعودجسٹس سید حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں