سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سریز میں پاکستان کو وائیٹ واش کر دیا ،پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 115 پر ڈھیر جبکہ آسٹریلیا نے 130 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔آسٹریلیا کی جانب سے لبوشین 62 اور ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کی دونوں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں ، محمد رضوان 28 ،عامر جمال 18 اور حسن علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4 اور نیتھن لائن نے3 وکٹیں لیں ۔