اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آبادسمیت پنجاب میں دھندکا راج،انسانی زندگی مفلوج ہوگئی،میدانی علاقوں میں شدید دھند سے ٹریفک محدود ،موٹرویز مختلف مقامات سے بندکردی گئی،محکمہ موسمیات نے دھند کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ،اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم ابرآلود رہے گے۔ محکمہ موسمیات نے آگے 24 گھنٹوں میں موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کردی۔