راولپنڈی(نیوزڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ کیس کی سماعت 4 رکنی کمیشن نے اڈیالہ جیل میں کی ۔ سماعت کے دوران فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی لیکن ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ کیس کے فیصلہ کے وقت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چو ہدری عدالت میں موجود تھے۔ ملزمان نے الزمات سے انکار کیا تو عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔