اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ، نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل کے باہر سے تحویل میں لیا۔ اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزدہیں،جس کے حوالے سے تفتیش درکار ہیں۔ دوران گرفتاری میڈیاسے گفتگومیں شاہ محمودقریشی نے کہامیں نے قوم کی ترجمانی کی ہے میں بے گناہ ہوں ،مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جارہا ہے،مجھے گرفتاری کے دوران دھکے بھی دیئے گئے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا ۔