اہم خبریں

آج بروز بدھ29اکتوبر2025آپ کا دن،کاروبار ودیگر معاملات کیسے رہیں گے؟جانئے

آج بروز بدھ29اکتوبر2025آپ کا دن،کاروبار ودیگر معاملات کیسے رہیں گے؟جانئے

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک مرتبہ صدقہ دیں گوشت کا اور نظر بھی اتاریں۔ آپ بدنظری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آپ کی کیفیت یہ بن گئی ہےّ ڈپریشن سے بھی خود کو دور رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ بار بار ایک ہی بات کو لے کر خود کو ڈپریشن کا شکار کرلیتے ہیں اور پھر شدید پریشانی میں صحت خراب ہوتی ہے۔ آج بہرحال صدقہ دیں اور یاحی یاقیوم کا ورد کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ایک پریشانی خانگی اور خاندانی معاملات میں۔ آپ ضرورت سے زیادہ اس میں دلچسپی لیتے ہیں اور پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ آپ خود آج ان معاملات سے دور رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صحت کا مسئہ ہے۔ اپنا صدقہ دیں اور جو کام کررہے ہیں اس کو ابھی تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ مسئلہ ہو جائے گا۔ آج کا دن کچھ نازک ہی نظر آتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
من مرضی کا کام تو ہروقت نہیں ہوتا۔ آپ کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا اس وقت کو حالات کے مطابق ہی قدم اٹھانا ہوگا ورنہ آپ کے لئے بے حد مشکل ہوگی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
رکاوٹ ابھی جاری ہے اس لئے آپ کو آگے قدم اٹھانے میں مشکل محسوس ہو رہی ہے جو لوگ آپ کو تکلیف دے رہے ہیں خود ہی اپنی پریشانی میں آنے والے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان دنوں مالی معاملات کے حوالے سے لاحق ایک بڑی پریشان انشاءاللہ حل ہو گی۔ آپ کافی دنوں سے جن مقصد کی طرف جانے سے ناکام ہو رہے تھے اب اس میں کامیاب ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں ان دنوں صرف اپنے کام سے کام رکھیں اور جوبھی سلسلہ خراب ہو گیا تھا اب اس پر توجہ دینا ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے۔وہ انشاءاللہ اب تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اب حالات بھی بدلنا شروع ہو جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس بات کا بھی خوف دل میں ہے اس کو نکال دیں اللہ ہے نا۔ کوئی بھی آپ کو نقصان نہیں دے سکتا۔ جب تک میرا اللہ نہ چاہے۔ پھر فکر کس بات کی سب اچھا ہی ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب اس طرف سے بھی امید پیدا ہو گئی ہے جہاں سے کبھی خیر کی خبر نہیں آئی تھی۔ حالات میں انشاءاللہ اب جلد بہتری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ آپ توجہ رکھیں بس۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن لوگوں سے خطرہ محسوس کررہے ہیں ان لوگوں نے آپ کا کچھ نہیں نہیں بگاڑنا۔ آپ کی توجہ ان دنوں صرف اپنے روزگار کی طرف ہو تو بہت بہتر ہے اور ضروری بھی۔

مزید پڑھیں۔آج بروز بدھ29اکتوبر2025سونےکی قیمت جانئے

متعلقہ خبریں