کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم جاری۔ تفصیلات کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں ، ہائی رسک اضلاع میں آج پولیو مہم کا تیسرا روز ہے ۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو بچاؤ قطرے پلائے جائیں گے۔