اہم خبریں

کراچی ،کانگووائرس کے وار تیز،ایک اور مریض ہلاک

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی ،کانگووائرس سےمتاثرہ مریض انتقال کرگیا،دو ہفتوں میں 2 ہلاکتیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ 30 سالہ میر کو بلوچستان سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان سے کانگو وائرس کے 16 مریض نجی ہسپتال منتقل کیے گئے تھے،12 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، کانگو سے ایک ہفتے قبل بھی ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں