کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں نگلیریا کا وائرس پھیلنے لگا،مزید ایک شخص ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق اس کی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کردی،ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 45 سال تھی جو کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علان تھا۔واضح رہے کہ رواں برس 8 افراد نگلیریا سے ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 5 کا تعلق کراچی سے ہے۔ واضح رہے کہ نگلیریا کا وائرس صاف پانی میں پایا جاتا ہے لیکن اگر پانی میں کلورین ڈال دی جائے تو اس کی افزائش نہیں ہوتی یہ وائرس اگر انسانی دماغ پرحملہ آور ہو جائے تو یہ چند ہی دنوں میں دماغ چٹ کر جاتا ہے ۔
