اہم خبریں

پاکستان میں افغان پولیو وائرس پھیلنے لگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے 11 شہروں میں پولیو پھیلنے کا خدشہ،ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، حکام کے مطابق بلوچستان, خیبر پختونخوا , پنجاب اور سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پا ئے گئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں موجود پولیو کے تمام سیمپلز اور کیسز افغان ویرینٹ ہیں،سب کیسزکے شواہد افغانستان سے آ رہے ہیں ، کوشش ہے تمام بچے اس مہلک مرض سے بچ سکیں۔

متعلقہ خبریں