اہم خبریں

پاکستان میں ہر مہینے ڈائریا کے 10 لاکھ کیس رپورٹ

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں ہر مہینے ڈائریا کے 10 لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً 110 بچے روزانہ جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’زنک کی صحت کیلئے اہمیت‘ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ماہرین نے بتایا کہ زیادہ تر بچوں کی جانیں زنک سپلیمنٹس دے کر بچائی جاسکتی ہیں، گزشتہ سال سندھ اور بلوچستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہزاروں بچوں کو او آر ایس کے ساتھ زنک سپلیمنٹس دیے گئے جس کے نتیجے میں ہزاروں بچے ڈائریا اور غذائی قلت سے محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں