اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین صحت نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ تمباکو کی مصنوعات پر ہیلتھ لیوی کےنفاذ کے ذریعے پاکستانی بچوں کی صحت اوربہبود کےتحفظ کےلیے فوری اقدام کرے۔اس طرح کا قدام نہ صرف ان نقصان دہ مصنوعات کےاستعمال کوکم کرنے میں مددکرے گا بلکہ بچوں کی صحت کو بڑھانےکےلیے اقدامات کے لیےضروری فنڈنگ بھی فراہم کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں ملک عمران احمد نےکہا کہ تمباکو کے استعمال سے ہمارے بچوں اور نوعمروں کو لاحق صحت کے شدید خطرات پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ تمباکو کی مصنوعات پرہیلتھ لیوی کا تعارف نوجوانوں میں تمباکو نوشی کی شرح کو کم کرنےاور تمباکو کے استعمال کو روکنے کا ایک اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے، اب وقت آگیا ہےکہ ہماری حکومت اپنے کم عمر شہریوں کی صحت اور حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم اقدامات کرے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے ہماری آبادی کی مجموعی صحت پر تمباکو کے استعمال کے بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ نقصان دہ نتائج کی طرف توجہ مبذول کروائی، انہوں نے تمباکوکی مصنوعات پرہیلتھ لیوی کو لاگو کرکے اپنے بچوں کی صحت اور بہبود۔کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت پرزوردیاحاصل ہونےوالی آمدنی کو تمباکو کنٹرول کے جامع پروگراموں میں منتقل کیا جاسکتا ہےجو تمباکو سے متعلق بیماریوں کو کم کرنے اور اپنے نوجوانوں کی حفاظت کےلیے ہماری کوششوں کو مزید تقویت بخشے گا۔ خلیل احمد نےاس بات پرزوردیا کہ بچے ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اوران کی صحت اورتندرستی کوسب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔تمباکوکی مصنوعات پر ہیلتھ لیوی کا نفاذ نہ صرف ہمارے نوجوانوں میں تمباکو کےاستعمال کو کم کرنے کےلیے ایک اسٹریٹجک قدام ہے بلکہ ایسے پروگراموں کے لیے فنڈز پیدا کرنےکا ایک ذریعہ بھی ہے جو ہمارے بچوں کےلیے صحتمند مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے تحفظ کےلیے یہ اہم قدم اٹھائے۔