راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ،24گھنٹوں میں مزید63افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ،ہولی فیملی ہسپتال میں 81، ڈی ایچ کیو میں 31 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 46 مریض زیر علاج،8کی حالت تشویشناک جبکہ گزشتہ روز سیکریٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا تھا کہ رواں سال پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 4 ہزار831 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں ۔