اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 56جبکہ اسلام آباد میں 29 نئے کیس سامنے آئے ، ،راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعدادایک ہزار سے بڑھ گئی،ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمزید 40 مقدمات درج ایک عمارت کو سیل کردیاگیا ۔
