راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی کر عائد کر دی اس حوالے سے فارمیسیزاور میڈیکل اسٹورز کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا، انجکشن پر پابندی آنکھوں کے انفیکشن کے بڑھتے کیسسز کے پیش نظر لگائی گئی ہے ، آنکھوں کے ہسپتالوں کے اندر قائم فارمیسیز پر ایواٹسن انجکشن کی فروخت پر پابندی ،ادویات بنانے والی کمپنیوں کو بھی ایواٹسن انجکشن کی ترسیل فوری روکنے کا حکم دیدیا گیا۔ دوسری طرف ڈریپ کا صوبائی ڈرگ حکام کے ہمراہ لاہور میں روش فارما کے ڈسٹری بیوٹرز پر چھاپہ ایوسٹین انجکشن کی 110 وائلز برآمد کر لی گئیں۔
