اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے تعاون سے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام ایک سیمینارمنعقد کیاگیا،سمینارزکاموضوع’’ امراض کی تشخیص میں لیبارٹریز کا کردار‘‘تھا، سیمینار کی صدارت صدر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز سجاد سرور نے کی جبکہ عبدالوحید بابی نے اسپیکر کے فرائض انجام دئیے ،اس موقع پر سیمینارمیں شریک وجیدہ سلیم نے سیمینار کے اغراض و مقاصد اور چیمبر کا تعارف پیش کیا، سیمینار میں اسلام آباد کی نامور لیبارٹریز اور دیگر ہیلتھ و میڈیکل کے اداروں سے وابستہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس اسٹاف اور دیگر شخصیات نےبھی شرکت کی، جن میں امجد عباسی ،ثاقب عباسی ، ڈاکٹر مسعود غنی ،ڈاکٹر عارفہ جمیل ،سعید جان مروت ،شہزاد صدیقی ارشد خان ،راو مختار ،ملک سجاد ،طاہر نواز ، زیشان ملک ،ہاشم ملک،ڈاکٹر زرتاج ، محمد زاہد شفیق احمد ، روبینہ اکبر و دیگر نے خصوصی شرکت کی ،آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
