اہم خبریں

راولپنڈی میں ڈینگی کا حملہ ،متاثر افراد کی تعدا د میں خطرناک حد تک اضافہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی کا حملہ ،متاثر افراد کی تعدا د میں خطرناک حد تک اضافہ ،عوام مچھروں کے رحم کرم پر،حکومت بچاؤ میں مصروف،راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 30 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ، راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد391 ہو گئی جن میں 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ڈینگی وائرس سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق ڈھوک منشی، چکلالہ، راولپنڈی کینٹ اور خیابانِ سرسید سے تعلق ہے ۔ دوسری طرف ڈھوک سیداں، گرجا روڈ اور راول ٹاؤن کے علاقے بھی ڈینگی وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی حملے مزید تیز ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ضلع بھر میں 375 مقامات ڈینگی لاروے برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں