راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ،ہنگامی طور پر 7 روزہ انسدادِ پولیو شروع کرنیکا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے محکمہ صحت نے راولپنڈی میں ہنگامی طور پر انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 4 سے 10 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پولیو کے قطرے کینٹ ،ٹیکسلا اور پوٹھوہار کے علاقوں میں پلائے جائیں گے۔
