اہم خبریں

گھریلو صارفین کیلئے پانی بلوں میں ہوشربا 170 فیصد اضافہ کردیا

راولپنڈی(نیوزز ڈیسک)گھریلو صارفین کے بعد کمرشل املاک کے پانی و سیوریج بلوں میں اضافہ ۔ بلوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ،تمام کٹیگریز کی املاک کے بلوں میں 170 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ایک ون کیٹگری میں شامل املاک کے بلوں کر بڑھا کر 1000روپے مقرر ۔اے کیٹگری میں شامل املاک کا ماہانہ بل 3258روپے کردیا گیا ۔بی کیٹگری میں شامل املاک کا ماہانہ بل 5345روپے ،سی کیٹگری کی املاک کا ماہانہ بل 7435روپے مقرر ۔ڈی کیٹگری کا بل 10455روپے ،ای کیٹگری کا بل 13478روپے طے۔ایف کیٹگری کا بل 19518روپے ،جی کیٹگری کا بل 25560روپے مقرر ۔ ایچ کیٹگری کی املاک کا بل بڑھا کر 31603کردیاگیاہے، اے ون کیٹگری میں دکانیں شامل ۔بی کیٹگری میں پانچ بیڈ کا ہسپتال ،ڈسپنسری ،بیکری وغیرہ،سی کیٹگری میں 400سکوائر فٹ کے رستوران ،کیفے شامل ۔ڈی کیٹگری میں 400سے 1000فٹ رقبے والے رستوران ،کیفے شاملای کیٹگری میں پائپ ،سیمنٹ بنانے والی فیکٹریاں،آئل ملز،ڈائری فارم ،گیسٹ ہاوس وغیرہ ،چھ بیڈ رومز کا ہوٹل شامل،ایف کیٹگری میں کارپٹ واش ،پینٹ فیکٹریاں ،فلٹریشن پلانٹ ،سروس اسٹیشن وغیرہ کا شامل کیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں