اہم خبریں

دوران چارجنگ ،فون کو جسم کیساتھ نہ لگائیں،جان کو خطرہ ہوسکتا ہے ، اپیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی نے صارفین کو خبردار کردیا کہ چارجنگ کے وقت فون کو زیادہ دیر تک جسم کے ساتھ نہ لگائیں آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے،اکثر دیکھا گیا ہے کہ موبائل یوزر موبائل یا دوسری دیوائسز کو چارجنگ پر لگا کر تکیے کے نیچے رکھ لیتے ہیں اس چیز سے بے خبر کے ایسا کرنے سے ان کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے ۔ اپیل کمپنی کا کہنا ہے جب فون چارجنگ پر ہو تو اس کی سکرین اوپر کی طرف ہونی چاہیے، چارجنگ کیبل یا فون چارج ہوتے وقت آپ کے جسم کے ساتھ نہ جرڑا ہو اس سے آپ کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔ اپیل کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ایسا کیوں کرنا چاہیے البتہ خبردار کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ اپیل کی جدید بیٹری اور فون بلاسٹ ہونے کے واقعایات کے پیش نظر ایسا کہا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں