اہم خبریں

سونگھنےکی حِس میں کمی اور ڈپریشن کے درمیان تعلق ہے،سائنس دانوں کا انکشاف

نیویارک(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بزرگ افراد میں سونگھنے کی کمزور حِس سے ڈپریشن اور یاسیت میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہر نے 2000 سے زائد بزرگ افراد کا مطالعہ کیا ، ان کا اصرار ہے کہ سونگھنے کی حِس کو کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ یہ اہم خاصیت ہے جس سے بدن کی عمومی صحت وابستہ ہوتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بالخصوص بزرگ افراد میں سونگھنے کی صلاحیت میں کمی لامحالہ ڈپریشن کی جانب دھکیل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں